گوجرانوالہ: زیادتی کے بعد کمسن بچے کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا قصور میں کانسٹیبل کے قاتل کو آج پھانسی دی جائیگی
گوجرانوالہ+ پنڈی بھٹیاں +قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کی نےند سلانے والے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دےا گےا، جےل انتظامےہ نے مجرم کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصےلات کے مطابق سینٹرل جےل مےں سزائے موت کے مجرم قےصر شاہ کو نظر ثانی اور رحم کی اپےلےں خارج ہوجانے کے باعث پھانسی دیدی گئی۔ جےل انتظامےہ نے ضروری کارروائی کے بعد مجرم کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ واضح رہے 24نومبر 2006ءکو قےصر شاہ نے 7 سالہ حسےن حےدر کو زیادتی کا نشانہ بناےا، ملزم نے اس دوران اسکے منہ پر ہاتھ رکھ دےا جس سے کمسن بچے کی موت واقع ہوگئی تھی ۔دریں اثنا قصورسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ایک کانسٹیبل کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنیوالے مجرم کو آج پھانسی دیدی جائیگی۔ چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم رمضان نے 2004ءمیں پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کی زد میں آکر کانسٹیل مختیار احمد شہید اور ایس آئی نیامت علی شدید زخمی ہوگیا تھا۔
پھانسی