مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت نے مذاکرات کے تمام راستے بند کر دئیے: مسعود خان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کر چکا ہے۔ بھارتی جارحیت نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ٹاؤن میں صدر آزاد کشمیر ایم ایل اے چوہدری اسماعیل کی دعوت پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کشمیر میں ہندوستان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے متحرک ہونا چاہئے مسئلہ کشمیر میں اقوام متحدہ خود بھی فریق ہے اس لئے اسے بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے چاہیں۔
مسعود خان