گوجرانوالہ: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کے 4ساتھی گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پولیس نے زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالے 4 افراد کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جنہیں میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ تھیڑی سانسی کے رہائشی 6 افراد نے چند روز قبل نجی فیکٹری میں بیٹھ کر مبینہ طور پر زہریلی شراب پی تھی ، جس کے نتیجہ میں شہباز، وکیل منیر وغیرہ چار افراد دم توڑ گئے افراد کے چار ساتھیوں آصف ، اعجاز ، نوید اور عباس کو گرفتار کر لیا ، ادھر معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونیوالے چاروں افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھوڑی مقدار میں شراب پی تھی۔