پاکستان‘ امریکہ اور چین افغان امن عمل بحال کرنے پر متفق: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستاناور افغانستان کے تعلقات میں تعطل ختم کرنے کیلئے مغربی طاقتیں سرگرم ہو گئیں، امریکی قومی سلامتی کی مشیر اور جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان، امریکا اور چین نے افغان امن عمل بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی میں جلد براہ راست بات چیت ہوگی۔ ستمبر میں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان نے دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت امریکا کے حوالے کر دیئے ہیں۔