خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل آج واپس لئے جانیکا امکان
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل آج پیر کو واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے حلقوں این اے 125، 122 اور دیگر حلقے میں سپریم کورٹ کی بجائے عوامی عدالت جانے کا فیصلہ کر چکی ہے اس لئے درخواستیں واپس لی جائیں گی اور خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق عوامی عدالت جائیں گے اور ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔