سٹیٹ بنک نے یکم جنوری 2016ء سے اکائونٹ کھولنے کیلئے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) یکم جنوری 2016ء سے بنک اکائونٹ کھولنے کیلئے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی گئی ، سٹیٹ بنک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تجویز پر سٹیٹ بنک نے کارروائی کرتے ہوئے یکم جنوری 2016ء سے بنک اکائونٹ کھولنے کیلئے بائیو میٹرک شناخت کو لازمی قراردیدیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، سٹیٹ بنک کے مطابق ایف آئی اے نے بنک اکائونٹس کو بائیو میٹرک شناخت سے مشروط کرنے کی تجویز دی تھی جس کا مقصد مشتبہ اور بے نامی اکائونٹس سے نجات حاصل کرنا ہے، سٹیٹ بنک کے مطابق صارفین کے کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کو بھی بائیو میٹرک شناخت سے جوڑ دیا جائے گا۔