پاکستان عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کو گزشتہ روز جنیوا میں ہونے والے عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ عالمی ادارہ صحت کا اعلی ترین ادارہ ہے۔ جو عالمی سطح پر صحت کے پروگرامز کے حوالے سے پالیسی سازی اور مالیاتی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلے کرتا ہے۔ پاکستان کا وائس چیئرمین کے عہدے پر انتخاب کئی مہینوں پر محیط وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔