لاہور :فیروزپور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب بہادر سب انسپکٹر نے دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں فیروزپور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالمجید نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو روکا تو اس نے خود کو اڑا لیا جس سے سب انسپکٹر عبدالمجید شہید ہوگیا۔ واقعہ میں ایک وارڈن اور ایک راہگیر کے شہید ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ رات 9 بجے کے قریب ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے اس خبر کے حوالے سے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔