اویس تارڑ قائم مقام آڈیٹر جنرل تعینات

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) اویس تارڑ کو قائم مقام آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا گیا۔ چند روز قبل صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد آڈیٹر جنرل کے عہدے کو عارضی طور پر پرکرنے کیلئے جمعہ کو اویس تارڑ کو قائم مقام آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔