کوئٹہ: افغان قونصلیٹ کا اہلکار لاپتہ ہوگیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن سے افغان قونصلیٹ کا اہلکار لاپتہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محمد ہاشم دفتر جانے کیلئے نکلا تھا تاحال لاپتہ ہے محمد ہاشم کی گمشدگی کی رپورٹ سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانہ میں درج کرلی گئی۔