جرمن پارلیمنٹ کے صدر آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

اسلام آباد (آن لائن) جرمن پارلیمنٹ  کے صدر ڈاکٹر ناربرٹ لامیرٹ آج منگل کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ۔وہ جرمن پارلیمنٹ کے ارکان پر مشتمل وفد کی قیادت کررہے ہیں ۔ڈاکٹر ناربرف لامیرٹ آج پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارپارلیمنٹرینز سروسز میں خطاب کریں گے ۔جرمن پارلیمنٹ کے صدر قومی اسمبلی سپیکر سردار ایاز صادق ،چیئرمین سینٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورے کے مقصد پاکستان اور جرمنی کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں کو مستحکم کرنا ہے۔