احرار الہندکا مذاکراتی عمل مکمل ہونے تک کارروائیاں بند کرنے کا اعلان

اسلام  آباد(آئی این پی ) حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے دو ران ’’احرار الہند‘‘  گروپ نے بھی  کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس گروپ نے حکومت کو مذاکراتی عمل مکمل ہونے تک کارروائیاں بند رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری میں حملہ  کرنیوالی ’’احرار الہند‘‘  سے حکومت نے دہشت گردی کی کارروائیاں  نہ کرنے کی اپیل کی جو اس نے قبول کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کے منطقی انجام تک پہنچنے تک حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات میں مرکزی کردار  ادا کرنے والی شخصیت کے ذریعے ’’احرار الہند‘‘ کے سربراہ سے رابطہ کیاتھا۔ اس شخصیت نے شدت پسند گروپ کو سیز فائر کیلئے قائل کر لیا۔