نور ہدایت

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے

o جس دن وہ آ جائے گی مجال نہ ہو گی کہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی بات بھی کر لے‘ سو ان میں کوئی بدبخت ہو گا اور کوئی نیک بختo لیکن جو بدبخت ہوئے وہ دوزخ میں ہوں گے وہاں چیخیں گے چلائیں گےo وہ وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تک آسمان و زمین برقرار رہیں سوائے اس وقت کے جو تمہارا رب چاہے یقیناً تیرا رب جو کچھ چاہے کر گزرتا ہےo

سورۃ ھود(آیت 105 تا 107)