نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی جمال لغاری اچانک گولی چل جانے سے زخمی، نوازشریف کا اویس لغاری کو فون، خیریت دریافت کی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے لحقہ پی پی 254 ڈیرہ غازی خان سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی اور لغاری قبیلے کے سربراہ سردار جمال خان لغاری اپنے کمرے میں اپنی گن صاف کرتے ہوئے اچانک گن چل جانے سے زخمی ہو گئے۔ سردار جمال لغاری کو فوری طور پر جوہر ٹا¶ن کے ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ دریں اناءسردار جمال لغاری کے بندوق سے زخمی ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے سردار اویس خان لغاری کو فوری طور پر فون کر کے ان کے بڑے بھائی جمال لغاری کی خیریت دریافت کی۔ سردار اویس خان لغاری نے بتایا کہ ان کے بھائی اپنے کمرے میں بندوق صاف کر رہے تھے کہ اچانک گولی جل گئی تاہم ان کا زخم شدید نوعیت کا نہیں ہے۔