سوات: پولیس گاڑی پر بم حملہ، فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 5اہلکار جاں بحق

سوات (این این آئی) شانگلہ کی تحصیل پورن میں ڈی ایس پی خان بہادر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی خان بہادر تحصیل پورن کے علاقے چوگا سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ اور فائرنگ کر گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ ڈی آئی جی مالا کنڈ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں دھماکہ خیز مواد کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ بیورو رپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میرا ماشو کگر میں نامعلوم افراد ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ تاہم دستی بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے تال کی گریشہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ایک لیوی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔