خسرہ سے لاہور میں مزید 9 بچے جاںبحق، چک جھمرہ میں 2 دم توڑ گئے

لاہور + فیصل آباد (نیوز رپورٹر + خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) خسرہ مہم کے باوجود لاہور میں بچوں کی ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ سے 12 گھنٹوں میں 9 بچے ہلاک ہو گئے جبکہ چک جھمرہ میں 2 بچے دم توڑ گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں مرنے والے بچوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں 10 سالہ شعیب، 4 سالہ کومل، 2 سالہ ایمان، 3 سالہ ملائکہ، 3 سالہ شفاءحنیف، میو ہسپتال لاہور میں 10 ماہ کا عطاءالمصطفیٰ، 7 ماہ کا سفیان، 11 ماہ کی فضہ اور جناح ہسپتال لاہور کی ایک سالہ مسکان خسرہ کی بیماری کے باعث جاںبحق ہو گئی، اس کے ساتھ ساتھ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں تین بچیاں خسرے کے مرض کے باعث جاںبحق ہو گئی تھیں اس طرح سے فیصل آباد میں اب تک ہسپتالوں میں خسرے کی وبا سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ خسرے کی وبا سے متاثرہ درجنوں افراد جن میں بچے بالخصوص شامل ہیں وہ تاحال فیصل آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جڑانوالہ میں 110 کے قریب خسرے کے مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت پنجاب نے خسرہ سے متاثر ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں 4 ہزار 466 بچے خسرے سے متاثر ہوئے۔ لاہور میں گذشتہ 5 ماہ کے دوران 114 بچے خسرہ سے انتقال کر گئے۔ چک جھمرہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گا¶ں چک نمبر 133ر۔ب کمال پور کا چار سالہ محمد زین اور جناح کالونی چک جھمرہ میں محمد اشرف کی آٹھ سالہ بیٹی لائبا دم توڑ گئی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں گذشتہ روز بھی ”خسرے“ کی وبا میں مبتلا ہو کر 6 کمسن بچے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچائے گئے جن میں حبیب، علیشائ، آمنہ، سویرا، سنبل اور ذوالفقار شامل تھے۔ مریضوں کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناءنگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے صوبہ بھر میں خسرہ سے بچاﺅ کیلئے مزید مو¿ثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو خسرہ سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایک ایک بچے کی جان قیمتی ہے، متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ہسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے ہیلپ لائن 0800-99000 کو پوری طرح فعال بنایا گیا ہے۔ شہری خسرہ سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن پر رابطہ رکھیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق الائیڈ اور سول ہسپتال فیصل آباد میں خسرے میں مبتلا 2بچے انتقال کر گئے۔