معاذ اللہ معاذ اللہ، گستاخی پر پچھتاوا نہیں، مزید گستاخی کرونگا: سینکولا کی ڈھٹائی

واشنگٹن (اے ایف پی) گستاخانہ فلم بنانے والے امریکی سینکولا بیلے نے انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے توہین آمیز فلم پر کوئی افسوس نہیں۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق سینکولا کا کہنا ہے کہ وہ مزید گستاخانہ انداز اختیار کرے گا۔ سینکولا نے مزید کہا کہ گستاخانہ فلم کا مسودہ لکھنے سے قبل میرا خیال تھا کہ مجھے جس پیغام اور بات پر یقین ہے اسے امریکیوں اور دنیا بھر کے لوگوں میں عام کرنے کے لئے کسی چوک میں خود کو زندہ جلا لینا چاہئے۔ اس نے امریکی فوج کے مسلمان ماہر نفسیات کے ہاتھوں 13افراد کی ہلاکت کا بطور خاص ذکر کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کس کس طرح کی زیادتیاں کی جا رہی ہی اس سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے ہماری ہلاکتوں کے بعد میں زیادہ افسروں اور غصے میں آ گیا تھا۔ سینکولا کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میرا ڈیڈی شیطان نہیں وہ جو محسوس کرتا تھا اس پر اس نے فلم بنائی۔ وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ مسلمانوں سے نہ لڑو ان کے نظریہ سے برسرپیکار ہو جاﺅ۔