نور ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
o تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وہ بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے بے شک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت سخت ہےo یقینا اس میں ان لوگوں کیلئے نشان عبرت ہے جو قیامت کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ وہ دن جس میں سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور وہ‘ وہ دن ہے جس میں سب حاضر کئے جائیں گےo اسے ہم جو ملتوی کرتے ہیں وہ صرف ایک مدت معین تک ہےo
سورۃ ھود(آیت 102 تا 104)