پاکستان بھارت وزراء داخلہ کی ملاقات اگست کے پہلے ہفتے میں ہو گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھارت وزراء داخلہ کی ملاقات اگست کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر و سیکرٹری داخلہ نے پاکستان آنے کی زبانی یقین دہانی کرا دی۔ پاکستان کو بھارت کی طرف سے تحریری اطلاع کا انتظار ہے۔ وزرائے داخلہ سارک وزراء داخلہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ عارف خان اپنے بھارتی ہم منصب شری ہری بھائی پارتھی پائی سے ملاقات کریں گے جبکہ 4 اگست کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔