ملکی تاریخ میں پہلی بار انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت آف شور کمپنی کیخلاف مقدمہ مالک ذیشان اقبال کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی تاریخ میں پہلی بار انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت آف شور کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔آف شور کمپنی کے مالک ، ذیشان اقبال کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ذیشان 8سال میں 150سے زائد غیر ملکی دورے کر چکے ہیں، اب تک کوئی ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا۔مقدمہ ریجنل ٹیکس آفس تھری نے دبئی میں گرفتاری سپیشل جج سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ہوئی۔ ذیشان این بی آر کی واچ لسٹ پر تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔