سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کا اجراء روک دیا

ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ کے ویزوں کا اجراء روک دیا ہے ۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت کے حوالہ سے بتایا کہ اس سال عمرہ سیزن کے دوران عمرہ زائرین کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فی صد اضافہ ہوا۔ اس سال عمرہ زائرین کو 6393464 ویزے جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ سال5946212 ویزے جاری کئے گئے تھے ۔ اس سال عمرہ کے لئے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد 5956337 رہی۔