یکم جولائی سے گھرانے کے سربراہ کو 8008 سے ایس ایم ایس ملے گا، نادرا نے شناختی کارڈ تصدیق کیلئے نمبر جاری کردیا

لاہور (این این آئی) وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے یکم جولائی 2016ء سے شروع ہونے والی شناختی کارڈ تصدیق کی قومی مہم کے سلسلہ میں نمبر جاری کردیا، یکم جولائی سے شروع ہونے والی قومی مہم کے دوران ہر گھرانے کے سربراہ کو 8008 سے ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں افراد خانہ کی تفصیل ہو گی جبکہ خود بھی اپنے موبائل سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8008 پر بھیج کر گھرانے کی تفصیل کا ایس ایم ایس حاصل کیا جا سکے گا۔ نادرا کے مطابق اس مہم کا مقصد یہ دیکھنا ہے کوئی غیر قانونی باشندہ کسی خاندان میں رجسٹرڈ تو نہیں۔