یکم دسمبر سے پٹرول 9 ڈیزل 6 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول 9 روپے فی لٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاصی کمی کا رحجان ہے اور خام تیل کی قیمتیں گر کر 76 سے 80 ڈالر بیرل تک آگئی ہیں۔