نائیجیریا:2 خواتین کے مارکیٹ میں خودکش دھماکے،45 افراد ہلاک
میدگوری (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں 2خودکش دھماکوں میں 45 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکے دو خواتین نے شہر میدوگوری کی معروف ترین مارکیٹ میں تھے۔ 4 عینی شاہدین نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا ایک بمبار خاتون مین مارکیٹ کے عقبی راستے سے داخل ہوئی اور اڑا لیا۔ جب ریسکیو اہلکار اور شہری نعشوں اور زخمیوں کو اٹھانے لگے تو دوسری خاتون نے دھماکہ کر دیا۔ ہم نے متعدد نعشیں دیکھیں، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔