توہین آمیز پروگرام کیس میں میر شکیل الرحمن، شائستہ لودھی، وینا ملک اور شوہر کو 26، 26 سال قید کی سزائیں
گلگت (نامہ نگار) انسداد دہشت کی عدالت نمبر 1 کے جج راجہ شہباز خان نے جیو نیوز ٹی وی چینل پر توہین آمیز پروگرام چلا نے کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمن، اداکارہ وینا ملک، اسد خٹک اور متنازعہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی کو 26، 26 سال قید اور فی کس 13، 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔ عدالت نے میر شکیل الرحمن کی جائیداد اور پاسپورٹ کی ضبطی کا بھی حکم سنایا۔ عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آئی جی پولیس اسلام آباد، آئی جی سندھ اور آئی جی پی پنجاب کو مجرموں کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئیے۔