وزارت پٹرولیم، سی این جی ایسوسی ایشن میں مذاکرات روزانہ 8گھنٹے گیس فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پٹرولیم اور سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پنجاب میں ہفتے میں 7 دن روزانہ 8 گھنٹے گیس کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، یکم اپریل سے نئے شیڈول پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام اور سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں گزشتہ روز گیس کی فراہمی کے معاملے پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پورا ہفتہ روزانہ 8گھنٹے کی بنیاد پر گیس کی فراہمی کا فارمولہ تیار کیا۔ یکم اپریل سے گیس کے نئے شیڈول کو تجرباتی طور پر ہفتے میں 3دن 8 گھنٹے گیس کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔ اس تجربے میں کامیابی کی صورت میں اسے پورے ہفتے کے لئے قابل عمل بنا دیا جائے گا۔ 29 مارچ کو وزارت پٹرولیم اس ضمن میں حتمی اعلان کرے گی۔