جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی جائے: نام نہاد بنگلہ دیشی تفتیشی کمشن کی سفارش

ڈھاکہ(آن لائن+اے ایف پی) بنگلہ دیش میں تفتیش کاروں نے سفارش کی ہے  سب سے بڑی اسلام پسند پارٹی جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی جانی چاہئے۔ حکومت کی جانب سے قائم کردہ تفتیش کاروں نے استغاثہ اعلیٰ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں جماعت اسلامی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ کمشن کے سربراہ عبدالحنان خان کے مطابق اس بات کے شواہد موجود ہے کہ اس جماعت نے 71ء میں پاکستانی فوج کی مدد کی تھی۔ مبینہ جرائم کی رپورٹ استغاثہ کو پیش کر دی گئی ہے۔