بلوچستان: سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3 سال کا اضافہ 38 سال تک درخواست دی جا سکے گی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں تین سال کا اضافہ کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد 38 سال عمر کے افراد سرکاری ملازمت کیلئے درخواست دینے کے اہل ہونگے۔