بحریہ بیس پر فائرنگ اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست ورجینیا میں نور فولک نیول بیس پر فائرنگ کے واقعہ میں بحریہ کا ایک اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیول بیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا فائرنگ کا واقعہ کھات لگا کر کیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد بیس کی ناکہ بندی کر دی گئی جو بعد میں اٹھا لی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ میں مشتبہ اہلکار تک رسائی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔