بھارت نے برطانوی کمپنی سے 145 جدید گنیں خریدنے کی منظوری دیدی

نئی دہلی (رائٹرز) بھارت سی دفاعی سامان خریدنے کی ایجنسی نے اسلحہ کی فروخت کرنیوالی برطانوی کمپنی بی اے ای سسٹمز سے 145 ایم 777 الٹرا لائٹ ویٹ ہووٹزر گنیں خریدنے کی منظوری دے دی۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق 145 میں سے 120 بندوقیں بھارت میں اسمبل کی جائیں گی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھارتی اسلحہ کو اپ گریڈ کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم وہ غیرملکی کمپنیوں سے معاہدوں میں بھارت میں ہی فیکٹریاں اور پلانٹ لگانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ بی اے ای کے مطابق اس نے بھارت میں پلانٹ لگانے کیلئے مہندرا گروپ کا انتخاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ پیشکش کے متعلق جلد امریکہ سے بات کی جائیگی جہاں بی اے ای اپنا اسلحہ تیار کرتی ہے۔خریدی جانیوالی جدید گنیں چین کے ساتھ بھارتی سرحد کے دفاع کرنے کیلئے بنائی گئی مائونٹین سٹرائیک کور کے زیراستعمال آئیں گی۔ گنوں کی خریداری پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئیگی۔ 2013ء میں بنائی گئی مائونٹین سٹرائیک کور کیلئے یہ پہلی بڑی خریداری ہے۔ 25 گنیں تیار حالت میں بھارت کو دی جائینگی۔ روایتی بندوقوں کے برعکس یہ گنیں ہیلی کاپٹر پر لٹکائی اور لے جائی جا سکتی ہیں۔