اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
طسمO یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیںO ان کے ایمان نہ لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھو دیں گے O اگر ہم چاہتے تو ان پرآسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جائیں O اور ان کے پاس رحمن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئےO
سورۃالشعرا(آیت1تا5)