سعودی فوجی اتحاد: پاکستان ایران کو قائل کرنے میں ناکام رہا
اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان ایران کو سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد کیلئے پیشکش پر غور کے حوالے سے قائل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ایران کو کثیر القومی اتحاد میں شمولیت کیلئے کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کوشش میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا پاکستاھن نے راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے سے قبل ایرانی حکام سے رابطہ کیا تھا لیکن اس سے یہ اشارہ نہیں ملتا کہ ہم مطمئن ہیں۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں اور سعودی اتحاد کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف ہے۔ ایرانی سفارتخانے کے پریس اتاشی عباس نے کہا کہ ایران مذکورہ اتحاد میں شمولیت کیلئے غور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا مسلمانوں کو فوجی اتحاد کی بجائے امن کیلئے اتحاد کرنا چاہئے۔