اسلام آباد:تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتیں: شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کبھی اکٹھی نہیں ہوسکتی۔ ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے اور ہر جماعت اپنا اپنا الیکشن ہی لڑے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے باتیں بے بنیاد ہے پی ٹی آئی اور پی پی پی یا دیگر سیاسی جماعتیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں ہر سیاسی جماعت کا الگ الگ ایجنڈا اور مقاصد ہیں اس لیے یہ ممکن نہیں کہ کوئی جماعت اپنا ایجنڈا چھوڑ کر کسی دوسری جماعت کا ایجنڈا اپنائے لہذا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی محاذ گرم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ عام انتخابات 2017میں ہی ہوں گے حکومت 2018نہیں دیکھے گی۔