شمالی وزیرستان : افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ‘ اہم دہشت گرد عبداللہ سمیت تین طالبان ہلاک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ+نیشن رپورٹ) شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب علاقے گرویک میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اہم دہشت گرد عبداللہ کشمیری کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
ڈرون حملہ