کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
…اور یقیناً ہم تجھے اپنے پاس سے نصیحت عطا فرما چکے ہیںo اس سے جو منہ پھیر لے گا وہ یقیناً قیامت کے دن اپنا بھاری بوجھ لادے ہوئے ہو گاo جس میں ہمیشہ ہی رہے گا اور ان کے لئے قیامت کے دن بڑا بُرا بوجھ ہے o جس دن صُور پھونکا جائے اور گناہگاروں کو ہم اس دن دہشت کی وجہ سے نیلی پیلی آنکھوں کے ساتھ گھیر لائیں گےo
سورۃطحہٰ(آیت99 تا102)