سعودی عرب: مسجد پر خودکش حملہ ناکام، مارا گیا شخص پاکستانی تھا: حکام
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی آبادی والے شہر القطیف میں سکیورٹی فورسز نے ایک مسجد پر خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جبکہ اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مارا گیا حملہ آور پاکستانی تھا تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حملہ آور نے بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔