آرمی چیف نے یکم اکتوبر کو کور کمانڈرز کانفرنس طلب کر لی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کانفرنس یکم اکتوبر کو طلب کر لی جس میں ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونیوالے کور کمانڈرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ فوج کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔