پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو، فرنٹ مین اور اسکے بیٹے کا نام امیگریشن واچ لسٹ میں شامل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی اہم شخصت کے بہنوئی اور 2 ساتھیوں کے نام امیگریشن واچ لسٹ میں شامل کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق واچ لسٹ میں فضل اللہ پیچوہو، علی حق زرداری اور انکے بیٹے عاشق زرداری شامل ہیں۔ اہم شخصیت کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو صوبائی سیکرٹری تعلیم ہیں۔ علی حسن زرداری اہم شخصیت کے فرنٹ مین سمجھے جاتے ہیں۔ علی حسن زرداری محکمہ آبپاشی کے کام دیکھتے ہیں اور ٹھیکوں، تعیناتی سے لیکر تمام معاملات سنبھالتے ہیں۔ عاشق زرداری محکمہ بلدیات کے معاملات دیکھتے ہیں۔ عاشق زرداری کے تین بھائی ہیں جن کو ٹی ایم اوز لگوایا جاتا رہا ہے۔ تینوں افراد کیخلاف حساس ادارے اور نیب مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔واچ لسٹ میں علی مردان شاہ، قاضی شاہد، سبحان میمن، ذوالفقار شلوانی، گنور خان لغاری اور شاذر شمعون کا نام بھی شامل ہے۔