بنوں میں دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل شہید

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) آپریشن ضرب عضب کے دوران ملتان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کی شہید کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے آرمی گرائونڈ ملتان بالمقابل سی ایم ایچ ادا کی جائیگی۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران گزشتہ شام بنوں میں ملتان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل شہید ہو گئے۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل علامہ فضل احمد تمیمی کے صاحبزادے اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی ہدایت اللہ پسروری کے داماد ہیں۔ وہ منگل کے روز بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں مغرب کے وقت شہید ہوگئے ہے جس کے بعد بنوں میں رات ساڑھے دس بجے ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔