”کلاشنکوف “شدید بیمار ماسکو ہسپتال داخل کرا دیا گیا

ماسکو (اے ایف پی) کلاشنکوف رائفل کے موجد 93 سالہ میخائل کلاشنکوف شدید علیل ہو گئے ہیں انہیں پھیپھڑے کا مرض لاحق ہے۔ روسی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلاشنکوف کو ان کے شہر ازہیوسک سے وزارت ایمرجنسی کے ایک طیارے کے ذریعے ماسکو پہنچایا گیا جہاں انہیں ایک ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کلاشنکوف مئی میں بھی دو ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔