پاکستانی سفیر کی افغان وزارت خارجہ میں طلبی، سفارت کار پر فائرنگ پر شدید احتجاج

کابل (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) افغانستان میں پاکستانی سفیر جان بہادر کو افغان وزارت خارجہ میں طلب کیا گیاخ افغان نیوز ایجنسی کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے کہا پاکستان سفارتکار پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ آئی این پی کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں افغان سفارت کار نقیب اللہ ابراہیم خیل کے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاستان سے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔کابل میں پاکستانی سفیر خان بہادر کو افغان وزارت خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ افغانستان نے مطالبہ کیا پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔ افغان وزارت خارجہ کے حکام نے پاکستانی سفیر سے مطالبہ کیا افغان سفارتکار پر حملے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔