نیلسن منڈیلا کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل

جوہانسبرگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت بگڑ گئی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکومت اور ڈاکٹروں کے مطابق 94 سالہ نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے جنہیں بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔