لوڈ شیڈنگ 15سال کا ملبہ ہے، دنوں میں ٹھیک ہونے کی توقع نہ کریں: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ 15سال کا ملبہ ہے۔ ہم نے تین سال میں معاملات بہتر کرنے کی بات کی ہے۔ دس روز میں توانائی پالیسی کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ کوئی یہ توقع نہ کرے ہم دنوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ دس کروڑ روپے رشوت کے لئے نندی پور پاور پراجیکٹ پر قانونی رائے دینے میں تاخیر کی گئی قومی اسمبلی میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ 2016ءمیں مکمل ہو گا۔ جس سے 976 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔ داسو اور پونجی پراجیکٹ 2019ءمیں مکمل ہوں گے۔