غیرملکی کوہ پیماﺅں کو سینے، دماغ گردن میں گولیاں لگیں 10نعشوں کا پوسٹمارٹم مکمل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز میں 10غیرملکی کوہ پیماﺅں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ حتمی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے، نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پولی کلینک کے سردخانے میں منتقل کر دی گئیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق غیرملکی کوہ پیماﺅںکو سینے، دماغ اور گردن میں گولیاں لگیں، قتل ہونے والوں کے سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، کوہ پیماﺅں کی موت زخم آنے کے فوری بعد ہوئی۔ سر میں گولیاں لگنے سے دماغ ڈیڈ ہو گیا، موت سر میں گولیاں لگنے سے ہوئی۔