اردن: ناکام حملے کے بعد اسرائیلی سفارتخانہ سیل: صہیونی باشندہ زخمی‘ مقامی شہری مارا گیا
عمان (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) اردن میں اسرائیل کے سفارتخانے پر ناکام حملے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اردن کے شہری جبکہ زخمی ہونے والے کی اسرائیلی باشندے کے طور پر ہوئی، یہ واضح نہیں ہلاک ہونے والا حملہ آور تھا یا عام شہری۔ فوری طور پر سفارتخانے پر حملے کی تصدیق اردن حکام نے کی اور نہ ہی اسرائیلی حکام نے کی۔ اسرائیلی سفارتخانے کو سیل کرکے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عمان میں اسرائیل کا سفارتخانہ جس مقام پر موجود ہے، اسے رابعہ کہا جاتا جہاں رہائشی و کمرشل عمارتیں بھی موجود ہیں، جبکہ قریب ہی فوجی کیمپ بھی ہے، اسی علاقے میں دیگر غیر ملکی و ملکی اہم ادارے بھی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کی اطلاع ایک ایسے وقت میں آئی، جبکہ یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے دروازے پر میٹل ڈیٹیکٹر لگائے جانے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔
اردن/ حملہ