لاہور ہائیکورٹ: سکول کے بچوں پر پولیس تشدد کیخلاف درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور میں اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کے بچوں پر پولیس کے تشدد کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے گزشتہ روز اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کے بچوں پر پولیس نے شدید تشدد کیا جس سے ایک بچہ فہد علی زخمی ہو گیا اور اسے چھ ٹانکے لگے۔ پولیس کا تشدد قابل دست اندازی جرم اور آئین میں دئیے گئے شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت آئی جی پنجاب کو حکم صادر کرے کہ متعلقہ پولیس افسروں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔