مردان: فائرنگ سے اے این پی کے رہنما ماموں سمیت جاں بحق، ایک شخص زخمی

مردان (نوائے وقت نیوز) ساہول ڈھیر میں فائرنگ سے اے این پی کے رہنما گل حمید جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل حمید خٹک کے ماموں بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ گل حمید اپنے ماموں کے ساتھ جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔