امریکہ: پاکستانی طالبان کو 50ہزار ڈالر دینے کے الزام میں امام مسجد کو 25سال قید

جنوبی فلوریڈا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی عدالت نے امام مسجد کو 25سال قید کی سزا سنا دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امام مسجد پاکستانی نژاد حافظ محمد شیر علی پر پاکستانی طالبان کو میامی میں 50ہزار ڈالر چندہ دینے کا الزام تھا۔ حافظ شیر علی کو 2011ءمیں حراست میں لیا گیا۔