الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں سے الیکشن اخراجات کی تفصیل مانگ لی

اسلام آباد (خبرنگار) الےیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے الیکشن کے خراجات کی تفصیل مانگ لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کیلئے 10 لاکھ مقرر کررکھی ہے، امیدوار انتخابابی اخراجات کی تفصیل یکم ستمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کی جانے والی حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدواروں کو نااہل کردیا جائیگا۔