ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مسلح ڈرونز کی فراہمی پر غور کر رہی ہے: انڈین افسر کا دعویٰ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایک بھارتی دفاعی آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کی مسلح ڈرونز کی فراہمی کے لیے درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایک سینئر آفیسر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کی طرف سے ہتھیاروں سے لیس ڈرونز بھارتی فضائیہ کو فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت پہلے ہی بھارت کو گارڈین ڈرونز فراہم کرنے کا سمجھوتہ کر چکی ہے۔ اب بھارتی فضائیہ کے لیے سی اوینجر قسم کے ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کی فراہمی پر غور کر رہی ہے۔
بھارتی افسر دعویٰ